سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا

Published On 08 April,2021 01:20 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) عرب اتحادی افواج نے سعودی شہر خمیس مشیط پرحوثی باغیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر پر خمیس مشیط کو ڈرونز کے ذریعےنشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ عرب اتحادی افواج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کی سرحد سے متصل سعودی شہروں کو میزائل یا ڈرون حملوں کے ذریعے ماضی میں متعدد بار نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کو عرب اتحادی افواج اکثر ناکام بنا دیتی ہیں۔
 

Advertisement