امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، جنوبی کیرولائنا میں پانچ افراد قتل

امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، جنوبی کیرولائنا میں پانچ افراد قتل

جنوبی کیرولائنا میں امریکن فٹ بالر نے ڈاکٹر، اس کی بیوی اور پوتوں سمیت 5 افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔ امریکن فٹ بال کے سابق پروفیشنل کھلاڑی ملزم ایڈم فلپ کئی سال پہلے کھیل چھوڑ چکا تھا۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، حکام کے مطابق فلپ اور ڈاکٹر کی فیملی کے درمیان تنازع کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔