پیرس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،4 افراد ہلاک

Published On 19 April,2021 11:44 am

پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس کے دارالحکومت میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،تربیتی طیارے میں سوار 4 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ پیرس کے نواح میں پیش آیا جہاں بیوویس نامی ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والا طیارہ سینٹ پیتھوس کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، حکام کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، حادثے کے نتیجے میں محو پرواز چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
 

Advertisement