بغداد: ہسپتال میں آتشزدگی سے 27 کورونا مریض جاں بحق، 46 زخمی

بغداد: ہسپتال میں آتشزدگی سے 27 کورونا مریض جاں بحق، 46 زخمی

واقعہ بغداد کے ابن خطیب ہسپتال میں پیش آیا جو کورونا مریضوں سے بھرا ہوا تھا، حکام کےمطابق آگ انتہائی نگہداشت وارڈ میں اکسیجن ٹینک پھٹنے کے باعث لگی۔

واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانےکی کوششیں شروع کر دیں، ریسکیو کیے گئے مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔