تازہ ترین
  • بریکنگ :- ملزم عزیزالرحمان کےتینوں بیٹےایف آئی آرمیں نامزدہیں،ڈی آئی جی
  • بریکنگ :- ملزم کےبیٹوں پرمتاثرہ طالبعلم کودھمکیاں دینےکاالزام ہے،شارق جمال
  • بریکنگ :- عزیزالرحمان کی گرفتاری کاکریڈٹ سی آئی اےکوجاتاہے،شارق جمال
  • بریکنگ :- ملزم کوسی آئی اےنےمیانوالی سےگرفتارکیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
  • بریکنگ :- ہمارےپاس کیس کےحوالےسےکافی شواہدموجودہیں،شارق جمال
  • بریکنگ :- کوشش ہےملزم کوعدالت سےکڑی سزادلوائیں،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
  • بریکنگ :- عدالت میں مضبوط چالان پیش کریں گے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
  • بریکنگ :- لاہور:ماہرین ہی بتاسکتےہیں کہ ویڈیوکتنی پرانی ہے،شارق جمال

بھارت: مسلمان ڈرائیور نے اپنے رکشہ کو ایمبولینس بنا لیا، مریض مفت ہسپتال منتقل

Published On 30 April,2021 12:54 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں امتیازی سلوک کے باوجود مسلمان انسانیت کی خدمت میں آگے ہیں، بھوپال کے مسلمان ڈرائیور نے اپنے رکشہ کو ہی ایمبولینس بنا لیا، مریضوں کو مفت اسپتال منتقل کرنے لگا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کے مسلمان ڈرائیور کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم ہے، جاوید خان نے مشکل کی گھڑی میں رکشہ کو ایمبولینس میں تبدیل کردیا، جس میں آکسیجن سلنڈر بھی نصب کر رکھا ہے، مریضوں کو مفت ہسپتالوں تک پہنچایا جا رہا ہے، مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے بھارتی چینل بھی جاوید خان کی تعریف پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے، مزید 3 ہزار 501 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایک روز میں مزید 3 لاکھ 86 ہزار 925 افراد متاثر ہوئے۔ وبا کے بعد کسی بھی ملک کے یہ اب تک سب سے زیادہ یومیہ کیسز ہیں۔