مکہ میں مسجد الحرام کی آسمان کی بلندیوں سے لی گئی تصاویر شیئر

Published On 06 May,2021 06:32 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے مکہ میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام المسجد الحرام کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تصاویر آسمان کی بلندیوں سے لی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ان فضائی تصاویر میں المسجد الحرام کا مکمل نظارہ کیا جا سکتا ہے اور مسجد کے مینار بھی روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

نیلگوں آسمان سے المسجد الحرام کے اس دیدہ زیب نظارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حجر اسود کے بعد مقام ابراہیم کی نایاب تصاویر منظر عام پر آ گئیں

گذشتہ روز المسجد الحرام میں موجود مقام ابراہیم، جس کا تعلق پیغمبر حضرت ابراہیم سے ہے، کی نایاب تصاویر سامنے آئی تھیں۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ سٹیڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے المسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹکنالوجی سے کی گئی ہے۔
 

Advertisement