ملائشیا: میٹرو ٹرین حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی، 50 کی حالت تشویش ناک

ملائشیا: میٹرو ٹرین حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی، 50 کی حالت تشویش ناک

دارالحکومت کوالالمپور کے میٹرو اسٹیشن پر ہونے والے حادثے میں خالی ٹرین مخالف سمت آتی ہوئی مسافروں سے بھری ٹرین سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

حادثہ ٹون ٹاور اسٹیشن پر پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت ٹرینیں آہستہ چل رہی رہی تھیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ٹرین لائن سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔