تھائی لینڈ میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ، نصف تعداد جیلوں میں قید

Published On 31 May,2021 09:10 am

بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، نصف تعداد جیلوں میں قید افراد پر مشتمل ہے۔

تھائی لینڈ میں قیدیوں سے بھری جیلوں میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں ایک روز میں 45 سو نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی جن میں سے آدھے جیلوں میں قید افراد ہیں۔

اب تک 22 ہزار قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید افراد کو ایک تابوت سے بھی کم جگہ میسر ہے اور وہ ایسے طریقے تلاش کر رہے ہیں جس سے مہلک وائرس سے متاثرہ قیدیوں کو آزاد کیا جا سکے۔