ابراہیم رئیسی بھاری اکثریت سے ایرانی صدر منتخب

ابراہیم رئیسی بھاری اکثریت سے ایرانی صدر منتخب

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رئیسی کامیاب قرار پائے۔ صدارتی انتخاب میں چار امیدوار مدمقابل تھے، باقی تینوں امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کر کے ابراہیم رئیسی کو کامیابی کی مبارکباد دی۔