لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے وزیراعظم کی طرف سے لباس سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کے واقعات کی وجہ خواتین کے لباس کو قرار دیدیا جس پر سوشل میڈیا پر پھر سے پرانی بحث کا آغاز ہوگیا۔
And again. Sigh. https://t.co/RFSC7543lm
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 22, 2021
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی 8 اپریل کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سعودی عرب میں قیام کے دوران پیش آنے والے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ برسوں پہلے سعودی عرب میں تھی تو عبایا اور نقاب پہنی بزرگ خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔
I remember years ago being in Saudi Arabia and an elderly woman in an abaya & niqab was lamenting the fact that when she went out she was followed & harassed by young men. The only way to get rid of them was to take her face covering OFF.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 7, 2021
The problem is not how women dress!
بزرگ خاتون نے حقیقت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب میں خود کو مکمل ڈھانپ کر باہر نکلتی تھی تو نوجوان پیچھے لگ جاتے تھے اور ہراساں کرتے تھے۔ اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے میں نے نقاب ہٹا دیا تاکہ چہرہ نظر آسکے اور لڑکے میری عمر جان لیں۔
I m hoping this is a misquote/ mistranslation. The Imran I knew used to say, "Put a veil on the man s eyes not on the woman." https://t.co/NekU0QklnL
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 7, 2021
جمائما نے یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد لکھا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ خواتین کس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے رواں برس اپریل میں ہی ایک اور ٹویٹ میں قرآن کی آیت کا حوالہ بھی دیا تھا جس میں مسلمان مردوں کو نگاہیں نیچی رکھنے اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
And yes, yes 24.30. You get the point.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 7, 2021
جمائما خان نے قرآنی آیت والی ٹویٹ کی اپنی سب ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ میں جس عمران خان کو جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ پردہ عورتوں کا نہیں بلکہ مردوں کی نگاہوں کا ہونا چاہیے۔