تازہ ترین
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 8 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 761 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 431 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 47 ہزار 84 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 0.91 فیصدرہی،این سی اوسی

یونانی پولیس نے پیبلو پکاسو کے چرائے گئے فن پارے برآمد کر لیے

Published On 30 June,2021 12:17 pm

ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان کی پولیس نے معروف مصور پیبلو پکاسو کے چرائے گئے فن پارے برآمد کر لیے۔

یونانی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پکاسو کے یہ فن پارے 2012 میں ایتھنز کی نیشنل گیلری سے چرائے گئے تھے، انہیں فروخت کرنا ناممکن تھا، حکام نے 49 سالہ چور کو بھی گرفتار کر لیا۔

2012 میں کی گئی واردات میں 16 ویں صدی کے اطالوی مصور کی پینٹنگ بھی چوری کی گئی تھی، اسے بھی حاصل کرلیا گیا تاہم وہ اپنی اصل حالت میں نہیں ہے۔