دوشنبے: (دنیا نیوز) تاجکستان میں زلزلے کے باعث 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاجکستان میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز زمین میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ تاجکستان کے رشت ضلع سے 27کلومیٹر مشرق میں آیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا، دوشنبہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے۔ زلزلے کے باعث پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔