کورونا کی بھارتی قسم کی تباہ کاریاں، انڈونیشیا، بنگلہ دیش میں ریکارڈ اموات

کورونا کی بھارتی قسم کی تباہ کاریاں، انڈونیشیا، بنگلہ دیش میں ریکارڈ اموات

 انڈونیشیا میں کورونا سے مزید ایک ہزار چھ سو افراد لقمہ اجل بن گئے، بنگلہ دیش میں بھی چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ 238 اموات ہوئیں۔ روس میں سات سو نواسی اور بھارت میں چارسو چوبیس ہلاکتیں ہوئیں۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث جرمنی نے سفر کے قوانین مزید سخت کر دیئے ہیں۔ جرمنی میں داخلے کےلیے منفی کوویڈ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا، اس سے قبل جرمنی میں صرف فضائی مسافروں کے لیے کوویڈ ٹیسٹ لازمی تھا۔ ادھر امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو گئی ہے۔