تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے ملک کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
واضح رہے کہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات 18 جون کو منعقد ہوئے تھےجس میں ابراہیم رئیسی ایک کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 345 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد صحت کے قواعد کے ساتھ کیا گیا جبکہ تقریب ایرانی ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کی گی ۔
تقریب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے خصوصی طور پرشرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے عبدلارزاق رحمانی صدارتی انتخابات کے عمل کی رپورٹ پیش کی جس کے بعد نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی اور سپریم لیڈر نے اپنی اپنی تقاریر کیں۔
تقريب ميں رئيسی کا کہنا تھا کہ وہ امريکی پابنديوں کے خاتمے کے ليے کوششيں کريں گے۔ ملکی معيشت کا دارومدار غير ملکيوں کی خواہشات پر نہيں ہے۔
واضح رہے کہ رئيسی کے ليے سب سے بڑا چيلج ڈگمگاتی ہوئی ايرانی معيشت کو سہارا دينا ہے۔ وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کو اعتدال پسندانہ طرز حکومت کی وجہ کئی مرتبہ تنقيد کا نشانہ بنا چکے ہيں۔