برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک اضافہ، 23 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک اضافہ، 23 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

برطانیہ کے محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ روز مہلک وائرس سے مزید 146 افراد لقمہ اجل بن گئے، 23 ہزار 510 نئے کیسز سامنے آئے، برطانیہ میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

ادھر لندن میں ہونے والے انٹی ویکسین مظاہرے میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔