کابل: (دنیا نیوز) امریکی طیارے سے گر کرہلاک ہونے والا ایک شخص افغان فٹ بال ٹیم کا کھلاڑی تھا۔
اُنیس سالہ ذکی انوری افغانستان کی جونیئر قومی ٹیم کے لیے کھیلتے تھے۔ وہ پیر کے روز کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے سے گرنے کے بعد چل بسے تھا۔ افغانستان کے محکمہ برائے کھیل و جسمانی تعلیم نے ذکی انوری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اُن کے لیے دعا کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد عوام کی اکثریت خوف اور دہشت کا شکار ہو گئی، افغان شہریوں کی جانب سے بیرون ملک جانے کی کوشش کے دوران امریکی طیارے پر لٹکنے والے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔