مسجد نبوی ﷺ میں سینی ٹائزنگ کے لیے خصوصی انتظامات

Published On 25 August,2021 05:27 pm

مدینہ منورہ: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے عمرہ اور زیارت کے لیے آنے والوں کے خیر مقدم کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ زیارت اور نماز والے مقامات کی سینی ٹائزنگ کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے۔

نمازیوں اور زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے صفائی، دھلائی اور سینی ٹائزنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجد نبوی ﷺ کے دالانوں اور نماز کے مقامات کی سینی ٹائزنگ جدید ترین آلات کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

سینیٹائزنگ میں موثر مواد استعمال کیا جا رہا ہے۔ فرش، راہداریوں اور دروازوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے صفائی عملے کو مربوط نظام سے منسلک کیا ہے، کوشش یہ ہے کہ مسجد نبوی کا ہر حصہ حفظان صحت کے ضوابط پر پورا اترے۔

علاوہ ازیں باب السلام، جنگ البقیع اور باب النسا کو سینی ٹائز کرنے کے لیے 6300 لٹر جراثیم کش سیال مادہ اورسینی ٹائزنگ کی نو مشینیں مہیا کی جارہی ہیں۔ روزانہ جوتے رکھنے کے لیے 18 ہزار پولی تھین بیگ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں، پارکنگ اور توسیعی حصوں کی صفائی کے لیے 46 مشینیں استعمال کی جارہی ہیں،علاوہ ازیں مسجد نبوی کے قالینوں کی صفائی کے لیے 200 مشینیں مہیا کی گئی ہیں۔ جوتوں کے لیے 2600 شو ریک فراہم کیے گئے ہیں۔
 

Advertisement