امریکا میں سمندری طوفان آئیڈا نے تباہی مچا دی، مرنے والوں کی تعداد 48 ہو گئی

امریکا میں سمندری طوفان آئیڈا نے تباہی مچا دی، مرنے والوں کی تعداد 48 ہو گئی

سمندری طوفان آئیڈا سے ریاست نیو یارک، نیو جرسی، میری لینڈ، پنسلوینیا، لوزیانا، فلے ڈلفیا میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے، طوفان کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں۔

ائیر ٹریفک حکام کو طوفان کے سبب سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں۔ ریاست نیو جرسی میں پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کےلیے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔