طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نئی حکومت کےسربراہ ہوں گے، خبر ایجنسی

Published On 03 September,2021 02:17 pm

کابل: (دنیا نیوز) طالبان رہنما ملاعبدالغنی برادرنئی حکومت کےسربراہ ہوں گے، عبدالغنی برادر، ملا یعقوب، شیر محمد عباس کو اہم عہدے دیئے جائیں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق افغانستان میں حکومت سازی کیلئےطالبان کی اعلیٰ قیادت کابل پہنچ گئی ہے، ملا عبدالغنی برادر کو نئی حکومت کی قیادت سونپی جائے گی، ملا ہیبت اللہ طالبان حکومت کے دینی معاملات کی نگرانی کریں گے۔ طالبان کی نئی حکومت کا اعلان آج متوقع ہے، کابل کے صدارتی محل میں تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔ طالبان رہنما احمدللہ متقی نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و ثقافت صدارتی محل میں حکومتی معاملات،عہدوں پر مشاورت کر رہی ہے۔

دوسری جانب پنج شیر میں بدامنی کی فضا بدستور قائم ہے۔ طالبان نے مزاحمتی اتحاد کے 34 جنگجوؤں کو ہلاک کرتے ہوئے صوبے کی 11 پوسٹوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ ترجمان طالبان کا کہنا ہے صوبہ پنج شیر کے لیڈر احمد مسعود نے غیر معقول مطالبات کرتے ہوئے نئی حکومت میں 30 فیصد حصہ مانگ لیا تھا۔

افغان شہر ہرات میں خواتین نے حکومت، تعلیم، روزگار میں حصہ دینے کیلئے مظاہرہ کیا۔ مرکزی بینک نے شہریوں کو 4 ستمبر سے کاروبار معمول کے مطابق کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

Advertisement