سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی فورسز نے نجران میں دو بیلسٹک میزائل اور تین ڈرون مارگرائے۔ عرب اتحاد نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل اور ڈرون یمن حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے۔ چند روز پہلے ایک سعودی ائیر پورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھاجس میں 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔