واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی افواج کے سربراہ مارک ملی نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالات خانہ جنگی کی طرف جا سکتے ہیں۔
جرمنی میں امریکی فوجی بیس پر بات کرتے ہوئے امریکی افواج کے سربراہ مارک ملی نے کہا کہ عسکری تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ اگر طالبان افغانستان کے مقتدر حلقوں کو یکجا کرنے اور حکومت مستحکم کرنے میں ناکام رہے تو خانہ جنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی جنرل مارک ملی نےمزید کہا کہ افغانستان میں القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد ایک نئے روپ میں بھی سامنے آ سکتے ہیں۔