سعودی عرب کا مزید تین ملکوں کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

سعودی عرب کا مزید تین ملکوں کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق مملکت نے متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن سے آنے والے افراد پر سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں، تینوں ممالک پر سفری پابندیاں اٹھانے کے فیصلے پر آج سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے مسافروں سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔