افغانستان پر عائد کی گئی پابندیاں جلد از جلد ختم کی جائیں: چینی وزیر خارجہ

افغانستان پر عائد کی گئی پابندیاں جلد از جلد ختم کی جائیں: چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے جی 20 وزرائے خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، افغان عوام اپنے وسائل اور اثاثے استعمال کرنے کا حق رکھتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے منجمند بیرونی مالی اثاثے بحال کئے جائیں، چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی پابندیوں کو سیاسی دباؤ کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔