سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی

سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی

سعودی عرب میں ابہا ایئرپورٹ پر ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم ڈرونز کے ٹکڑے لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ سعودی اتحادی افواج نے جوابی فضائی کارروائی میں ڈرون لانچنگ سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ٹریفک تھوڑی دیر معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔