تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی:عزیزآبادبلاک 8 میں پولیس مقابلہ،2ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد
  • بریکنگ :- کراچی:عزیزآبادبلاک 8 میں پولیس مقابلہ،2ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

چین میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں زمین بوس

Published On 08 October,2021 11:00 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا۔

چین کے شمال مغربی صوبوں میں ہونے والی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے چند تاریخی مقامات سمیت کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

آفات سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے، 17 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا، متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں کارکن امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔