تازہ ترین
  • بریکنگ :- کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ
  • بریکنگ :- عمیدآصف کی جگہ عمادوسیم کھیلیں گے،کپتان کراچی کنگز
  • بریکنگ :- کوشش کریں گے بڑا اسکور بنائیں، کپتان بابراعظم

تیونس میں صدر کے اقتدار پر مکمل قبضے کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں میں متعدد زخمی

Published On 11 October,2021 11:55 am

تیونس سٹی: (دنیا نیوز) تیونس میں صدر کے اقتدار پر مکمل قبضے کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت تیونس سٹی میں ہونے والے احتجاج میں شرکا نے سرکاری عمارت کی طرف جانے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا جس کے نتیجے میں ہونیوالے تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تیونس میں صدر نے وزیراعظم کو برطرف اور پارلیمان کو معطل کر کے سارے اختیار ت اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، صدر نے حالیہ دنوں ایک خاتون کو وزیراعظم نامزد کیا تھا تاہم وہ بھی ابھی تک حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔