فرانس، ٹرین کی زد میں آکر 3 تارکین وطن ہلاک، ایک شدید زخمی

فرانس، ٹرین کی زد میں آکر 3 تارکین وطن ہلاک، ایک شدید زخمی

میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں تارکین ممکنہ طور پر سپین کے راستے فرانس میں داخل ہوئے ، وہ ریلوے ٹریک پر آرام کی غرض سے لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک ٹرین پہنچ گئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 تارکین وطن کا تعلق الجزائر جبکہ دیگر 2 کی شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی ان کے پٹڑی کے اوپر لیٹنے کی اصل وجوہات سامنے آئی ہیں۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔