افغان وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ امریکی، یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات

افغان وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ امریکی، یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات

افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ پر جاری بیان میں کہا کہ دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں افغان صورتحال، دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات ، معاشی مشکلات ، انسانی امداد پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے زور دیا کہ ان کی حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، افغانستان کی منفی صورت حال کے براہ راست اثرات دنیا پر ہوں گے، عالمی برادری پابندیوں کو ختم کرے اور بینکوں کو معمول کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔