وسطی ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں، روس

وسطی ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں، روس

سرگئی ریابکوف نے روس کے دورے پر آئی نائب امریکی وزیرخارجہ وکٹوریہ نولینڈ سےملاقات کی اور وسطی ایشیائی ممالک میں ممکنہ امریکی موجودگی پر بات کی، روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے اس پر زور دیا ہے کہ سنٹرل ایشیائی ممالک میں امریکی فوج کی کسی صورت میں بھی موجودگی روس کے لیے ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی واپسی کے بعد امریکہ خطے میں فوجی ٹھکانے حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے جہاں سے بوقت ضرورت افغانستان میں فضائی کارروائی کر سکے۔