تازہ ترین
  • بریکنگ :- پنجاب کابلدیاتی ایکٹ چندروزمیں منظورہوجائےگا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- پنجاب میں ویلج کونسل کانیااسٹرکچرآئےگا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بلدیاتی الیکشن ای وی ایم کےذریعےہوں گے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن درست طریقےسےآگےبڑھ رہاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- حکومت الیکشن کمیشن کوہرممکن مددفراہم کرےگی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ایسانہیں کہ ای وی ایم بہت مہنگی ہوگی ،وفاقی وزیراطلاعات
  • بریکنگ :- ای وی ایم ایک ہی بارخریدی جائیں گی باربارنہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- سندھ حکومت ہمیشہ معاملات خراب کرنےکاکرداراداکرتی ہے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- سندھ حکومت ہیلتھ کارڈکےمعاملےپرپریشان ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ہیلتھ کارڈکی فراہمی سےوزرانہیں عام آدمی کوفائدہ ہوگا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- الیکشن مہنگےنہیں ہوں گے،معمول کےاخراجات آئیں گے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- مہنگائی میں کمی آرہی ہے،وزیراطلاعات فواد چودھری
  • بریکنگ :- مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی کی کرتوتوں کی وجہ سےایسےحالات ہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- شاہدخاقان عباسی کوکہتاہوں کہ اعدادوشمارپڑھ لیاکریں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اپوزیشن نہیں چاہتی الیکشن نظام میں اصلاحات لائی جائیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اپوزیشن کوپہلےدن سےانتخابی اصلاحات پربلارہےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم تھکے ہوئے پہلوانوں کا اجتماع ہے،فواد چودھری

قرآن پاک کی آیت نے ہندو بزنس مین کی قسمت بدل دی

Published On 23 November,2021 07:19 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)قرآن کریم کی سورہ آل عمران کی آیت نے بھارتی ہندو بزنس مین پی این سی مینن کی قسمت بدل کر رکھ دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پی این سی مینن جو کہ سوبھا گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں اور وہ اربوں ڈالر ملکیت کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی کمپنی کو سنبھالتے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین، قطر اور ہندوستان سمیت کئی ممالک پر محیط ہے۔

مینن نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 35 سال قبل میں اپنے کاروبار کے حوالے سے تباہی کے دہانے پر تھا،میرے کاروبار کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا اور میں چیزوں کو درست کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔

سوبھا گروپ کے بانی اور چیئرمین نے کہا کہ وہ اس وقت امید اور مایوسی کے درمیان پھنسے ہوئے تھے جب ان کے عمانی بزنس پارٹنر سلیمان العدوی نے انہیں قرآن پاک کا ایک خوبصورت نسخہ تحفے میں دیا اور مجھے مسقط میں اپنے گھر کے باہر سورہ آل عمران کی ایک آیت لگانے کو کہا اور میں نے ایسا ہی کیا۔

عمانی بزنس مین کی طرف سے دی جانیوالی قرآن پاک کی سورہ آل عمران کی آیت نمبر 160 کا ترجمہ مندرجہ ذیل ہے:۔

  اگر الله تمہاری مدد کرے گا تو تم پر کوئی غالب نہ ہوسکے گا اور اگر اس نے مدد چھوڑ دی تو پھر ایسا کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے اور مسلمانوں کو الله ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے  ۔

مینن نے کہا کہ میں نے اس آیت کو گھر کے باہر لگانے سے حیرت انگیز نیتجہ ملا اوردیکھتے ہی دیکھتے میرے تمام مسائل حل ہوگئے اور سب چیزیں اپنی جگہ پر آگئیں۔

بھارتی بزنسمین نے کہا کہ تب سے انہوں نے اس آیت کو اپنے تمام گھروں اور دفاتر بشمول متحدہ عرب امارات اور ہندوستان میں ایک مستقل طور پر لگا رکھا ہے۔
72سالہ کٹر ہندو اور سوبھا گروپ کے بانی مینن نے کہا کہ میں اپنی جیب میں ہمیشہ اس آیت کو رکھتا ہوں اور اس سے میں محفوظ اور راحت محسوس کرتا ہوں جبکہ قرآن پاک کی یہ آیت میرے بیٹے اور بیٹیوں کے گھروں میں بھی لگی ہوئی ہے۔