امریکہ: سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں تین سفید فام ملزمان قصور وار قرار

Published On 25 November,2021 08:29 am

برونزوک: (دنیا نیوز) امریکی شہر برونزوک میں جیوری نے سیاہ فام نوجوان "احمود آربری" کی ہلاکت کے مقدمے میں تین سفید فام ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا۔

جیوری نے 10 گھنٹے تک آپس میں صلاح و مشورہ کیا جس کے بعد سفید فام ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔ تینوں ملزمان کو اگلے سال فروری میں مقدمے کی اگلی سماعت میں سزا سنائی جائے گی۔

فروری دو ہزار بیس میں سیاہ فام نوجوان کو غیر مسلح حالت میں سڑک پر گولی مار دی گئی تھی، قتل کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد آربری کےحق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔
 

Advertisement