واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکا نے رواں سال افغانستان کو 308 ملین ڈالر انسانی امداد دینے کا اعلان کردیا ہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کی جانب سے افغانستان کو دی جانے والی امدادی رقم اشیائے خورونوش، صحت اور دیگر ضروریات مہیا کرنے کے لئے استعمال ہوگی ۔
واضح رہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی اپیل کے بعد امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔