اسرائیلی فوجی نے فلسطینی سمجھ کر اپنے دو میجر مار دیئے

Published On 14 January,2022 10:53 am

تل ابیب: (روزنامہ دنیا) اسرائیلی فوجی نے مقبوضہ کنارے میں سکیورٹی گشت کے دوران اپنے ہی 2 افسران کو ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے واقعے کو فرینڈلی فائرنگ قرار دے دیا، فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران کی غلط شناخت ہوئی اور اہلکاروں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں میجر تھے۔
 

Advertisement