میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین کے 54 سالہ شاہ فیلیپے ششم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ گذشتہ رات مرض کی علامات محسوس کر رہے تھے۔ دوسری جانب ویکسین کی تیسری خوراک لینے کے باوجود ڈنمارک کی 81 سالہ ملکہ مارگریٹ دوم کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ادھر سلووینیا کے وزیراعظم جانز جانسا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔
دریں اثنا برطانیہ کی وزیر صحت گلین کیگان بھی کورونا کا شکار ہو گئیں۔