لندن:(دنیا نیوز) برطانوی ملکہ الزبتھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق ملکہ الزبتھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ملکہ کو معمولی بخار بھی ہے تاہم وہ اپنی شاہی ذمہ داریاں احتیاط برتتے ہوئے بکنگھم پیلس سے ہی جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ کی عمر 95 برس ہے اور ان کی تخت نشینی کو 70 برس سے زائد ہوچکے ہیں جبکہ وہ طویل ترین عرصے تک تخت نشین رہنے والی سربراہ ریاست ہیں۔