واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آ گیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن میں کورونا کی علامات نہیں ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر امریکی صدر پانچ دن قرنطینہ میں رہیں گے۔
اس سے قبل 21 جولائی کو بھی بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم 27 جولائی کو ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔