غزہ، اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 15 افراد شہید

Published On 05 August,2022 10:16 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بمباری سے بچے سمیت 15 افراد شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شہری علاقے کو نشانہ بنایا جس کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ فلسطینی حکام نے غزہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سرحد کے قریب رہنے والے اسرائیلی بینکروں میں منتقل ہورہے ہیں اور ممکنہ طور پر جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ غزہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور کسی کو بھی غزہ کی پٹی سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
 

 
Advertisement