پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کا زلزلہ، لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد ہلاک

Published On 11 September,2022 05:32 pm

پورٹ مورسبے: (دنیا نیوز) پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپوا نیوگنی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد متعدد عمارتیں گر گئیں اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے سے درجنوں افراد زخمی ہیں، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کینانتو شہر سے چھیاسٹھ کلو میٹر مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 90 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement