تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن پر ان کے ملک میں افرا تفری اور دہشت پھیلانے کا الزام عائد کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اپنے بیانات سے دہشت اور تباہی پھیلا رہےہیں، آج پتہ چلتا ہے امام خمینی نے امریکا کو سب سے بڑا شیطان کیوں کہا تھا۔
خیال رہے کہ صدر بائیڈن نے ایرانی خواتین کو ان کی مرضی کے مطابق کپڑے پہننے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔