غزہ:رہائشی عمارت میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے21 افراد جاں بحق

Published On 18 November,2022 09:53 am

غزہ:(دنیا نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے پناہ گزین کیمپ کی رہائشی عمارت کے تیسرے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،7 بچے بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں، متعدد افراد آگ لگنے سے جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تیسری منزل پر پٹرول رکھا گیا تھا جس میں آگ لگی، یہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ پٹرول عمارت میں کیوں رکھا گیا تھا، آگ لگنے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، اس حادثے کو حالیہ سالوں کے دوران بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement