روس: 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، 9 افراد ہلاک

روس: 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، 9 افراد ہلاک

پانچ منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرنے کا واقعہ روس کے علاقے سخالین میں پیش آیا۔حادثے میں 23 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم ایک تاحال لاپتہ ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کا ایک حصہ بظاہر گیس دھماکے سے گرا۔