کورونا ویکسین کی معیاد ختم، بھارتی کمپنی نے 100 ملین خوراکیں ضائع کر دیں

کورونا ویکسین کی معیاد ختم، بھارتی کمپنی نے 100 ملین خوراکیں ضائع کر دیں

کمپنی کے سی ای او آدر پونا والا نے بتایا کہ کم مانگ کی وجہ سے فرم نے گزشتہ سال دسمبر میں کووڈ شیلڈ کی پیداوار بند کر دی تھی۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا دنیا کی سب سے بڑی ویکسین بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کا مقامی ورژن بنا رہی ہے، ہندوستان میں اب تک ویکسینز کی دو ارب سے زیادہ خوراکیں عوام کو لگائی جا چکی ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق70 فیصد سے زیادہ ہندوستانی آبادی نے کم از کم دو خوراکیں لگوائی ہیں۔