ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) ٹورنٹو کے نواحی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے ہاتھوں حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔
یارک پولیس کے سربراہ جیمز مک سوین نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے ایک حملہ آور تھا جب کہ 5 کو اسی حملہ آور نے ہلاک کیا۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 20 منٹ پر انہیں ایک شخص کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو ان کا سامنا ایک مسلح شخص سے ہوا۔
پولیس کانسٹیبل لورا نکول نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ لاشیں الگ الگ گھروں سے ملی ہیں ، اس لئے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ان لوگوں کو چن چن کر کیوں قتل کیا گیا۔