ماسکو: (ویب ڈیسک) مغربی ممالک کی جانب سے روسی پٹرول پر 'پرائس کیپ' لگانے پر روس نے خام تیل کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی-7 ممالک اور یورپی یونین کی جانب سے روسی پٹرول کی قیمت زیادہ سے زیادہ 60 ڈالر فی بیرل مختص کی گئی تھی۔
روسی صدر پوٹن نے پٹرول کی قیمتوں پر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرائس کیپ نہیں ہٹائی گئی تو خام تیل کی پیداوار بند کریں گے اور اس طرح دنیا پٹرول کے مزید بحران میں مبتلا ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ روس یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں گیس اور تیل کی فروخت کرنے والا ایک بڑا ملک ہے تاہم یوکرین جنگ کے آغاز سے اس پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔