یروشلم: (ویب ڈیسک)اسرائیل کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی قیادت نے حکم دیا تو اسرائیلی فوج کسی بھی وقت ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک فوجی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر آزادانہ حملے کا منصوبہ مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔
عسکری ذرائع نے یہ عندیہ بھی دیا کہ جنگی طیاروں اور خصوصی گولہ بارود کی خریداری کے ذریعے ایران کے خلاف فوجی حملے کی تیاری جاری رہے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ شام پر اسرائیلی حملے وہاں ایران کی فوجی پوزیشن کو متاثر کرتے ہیں، اسرائیل کو ہر وقت شام، لبنان اور عراق میں ایران کی پوزیشننگ اور خطرات کا سامنا ہے۔