بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں والدین کو مرضی کے مطابق بچوں کی پیدائش بڑھانے کی اجازت مل گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اجازت گزشتہ سال پہلی بار چین کی آبادی میں کمی کے تناسب میں سامنے آئی ہے، اسی لیے گرتی شرح پیدائش پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے والدین پر محدود بچوں کی پیدائش کی پابندی ختم کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ملک کے 80 ملین آبادی والے صوبے سیچوان میں لوگوں کو بچوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: 6 دہائیوں میں پہلی بار چین کی آبادی میں کمی
اس اجازت کے بعد شادی شادہ جوڑوں کے ساتھ ساتھ غیر شادی شدہ افراد بھی اب بچوں کی پرورش کر سکیں گے جب کہ اس سے قبل تنہا باپ یا ماں کو بچے کی پرورش کی اجازت نہیں تھی۔