نیویارک : (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان سٹیفن ڈوجارک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کو صدر مشرف کے انتقال کی خبر سن کردکھ ہوا ہے اور وہ مرحوم پرویز مشرف کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سابق صدر مشرف نے ایک نازک وقت میں پاکستان کی قیادت کی جس کے دوران ملک نے مستحکم اقتصادی ترقی دیکھی۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد اتوار کو دبئی میں انتقال کر گئے تھے، ، وہ طویل عرصے سے دبئی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔