رکن ممالک اور عالمی برادری زلزلہ متاثرین کی فوری مدد کریں، سیکرٹری جنرل او آئی سی

رکن ممالک اور عالمی برادری زلزلہ متاثرین کی فوری مدد کریں، سیکرٹری جنرل او آئی سی

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ یکجہتی کا احساس او آئی سی کے رکن ممالک اور عالمی برادری کے لیے ہمیشہ نمایاں اہمیت کا حامل ہے جس سے ترکیہ اور شام کو جاری انسانی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ کے باعث پانچ ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہو گئے، سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔