دمشق : (ویب ڈیسک ) شام میں زلزلے کے باعث ایک ہی خاندان کے 25 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں زلزلے کے باعث احمد ادریس نامی شخص کا پورا خاندان اُجڑ گیا ، احمد خاندان کے 25 افراد کی لاشوں کو دیکھ کرغم اور صدمے سے نڈھال ہے ۔
ان کا گھرانہ 2012 میں جنگ سے بے گھر ہونے کے بعد شام کے شہرسراقب منتقل ہوا تھا ۔
احمد ادریس نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی ، دو بیٹوں ، پوتے اور نواسوں سمیت ایک بڑے خاندان کو کھودیا ، ہم اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے یہاں محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے آئے تھے لیکن آخر میں یہاں قسمت نے ہمیں کس طرح پکڑلیا ۔
یہ بھی پڑھیں :ترکیہ اور شام میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہو گئی
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے ہولناک زلزلے سے اب تک 15 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔