جکارتہ: (ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جاوا اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تاہم فوری طور پرکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز جاوا کے علاقے توبان سے 96 کلومیٹرکے فاصلے پر سمندر میں تھا،انڈونیشین جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 594 کلومیٹر تھی اس لیے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ زلزلہ کافی گہرائی میں تھا اس لیے کسی نقصان کا امکان نہیں ہے تاہم اس حوالے سے نگرانی کی جارہی ہے۔